کراچی،وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، امن کی بحالی کیلئے سندھ پولیس نے جوقربانیاں دی ہیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائینگی۔
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے انتظامی ومالیاتی معاملات کوبہتربنانے کیلئے رواں مالی سال میں 3.74 ارب روپے فراہم کئے گئے ہی۔
سندھ: موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا امکان
انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 15,248 پولیس اہلکارمستفید ہو چکے ہیں جن میں سے 269 کیسز کے اخراجات ایک ملین روپے سے زائد تھے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیاں چھیننے اورچوری کی وارداتوں میں 67 فیصد جبکہ پرتشدد اسٹریٹ کرائم میں 54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ٹریفک مینجمنٹ ریفارمزکے باعث حادثات میں کمی آئی ہے۔
سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 350 کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں اورسال کے اختتام تک ان کی تعداد 1300 ہو جائے گی، جس سے ٹریفک نظم و ضبط اورجرائم پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔
