امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ٹیرف میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے لئے ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت صرف روسی تیل خرید نہیں رہا بلکہ اسے آگے فروخت بھی کر رہا ہے۔انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی جنگی مشینری سے کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسی وجہ سے میں بھارت پر امریکا کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔

