اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں بلکہ عدالت جائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر کی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اور وہ پر نہیں ہو پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا۔ اور نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے۔ لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاؤ شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا۔ تو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ سزائیں 9 مئی کے واقعات پہ ملی ہیں۔ اس پر شور نہ مچائیں بلکہ عدالت جائیں۔ 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا تو پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپر پھاڑنے اور نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیر قانون
وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کوشہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی۔ اب ان کو سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ 9 مئی کے واقعات میں کون ملوث ہے؟ یہ سب کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کو فساد برپا کیا۔
