اوپیک پلس کی جانب سے ستمبر میں پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافے کے فیصلہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 18 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی سے 69.49 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 12 سینٹ یا 0.18 فیصد کمی کے ساتھ 67.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اتوار کو خام تیل کی ستمبر کے دوران 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ مارکیٹ شیئر بحال کیا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق پیداوار میں حقیقی اضافہ 1.7 ملین بیرل یومیہ تک محدود رہے گا کیونکہ کچھ رکن ممالک نے پچھلے اضافے کے بعد اب پیداوار کم کی ہے۔
بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست بارشیں متوقع،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔
