اورنج لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی کیلئے پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ا ورنج لائن ٹرین کے الائیڈ ا سٹرکچرز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا کہ ماہانہ کروڑوں روپے بجلی سبسڈی کی مد میں بچائے جا سکیں گے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
انہوں نے کہا کہ حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی اورنج ٹرین کے لئے فراہم کرتی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورنج لائن کا ماہانہ بل ایک ارب 90 کروڑ روپے آتا ہے، پاور پلانٹ سے اورنج لا ئن ٹرین کے الائیڈ اسٹرکچرز کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
