حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا ہے، رجسٹرڈ عازمین حج کی درخواستیں اور واجبات کی پہلی قسط کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 14 نامزد بینکوں کی سینکڑوں شاخوں میں حج درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں، رجسٹرڈ عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کر سکیں گے۔
پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم
نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، حج پیکیج 2026 ساڑھے گیارہ تا ساڑھے بارہ لاکھ کے درمیان ہو گا، حج کی قربانی (دم شکر) واجبات میں شامل ہے۔
مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے، یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے اپلائی نہیں کر سکیں گے۔
