پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا ہے کہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے بہترین استقبال پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبار شریف کی جانب سے تاریخی اور یادگار لمحات کی فراہمی پر مشکورہیں،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان صدر میں پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔
عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
ایرانی سفیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے تعاون کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بہترین میزبانی کی۔
رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں کی تکمیل میں وزرا کا کردار قابل تحسین ہے، مشترکہ ویژن کی تکمیل میری اور سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے۔
