وزیراعظم شہباز شریف نے یوم شہدائے پولیس پر کہاہے کہ پولیس کے ہزاروں شہدا ہمارا فخر ہیں۔
وزیر اعظم نے یوم شہدا ئے پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں۔
عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین
وزیراعظم نے نے کہا کہ پولیس افسران وجوان امن کے قیام اورفرض کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں،آج کے دن شہدا کے اہلخانہ کو بھی سلام جو ہماری خاطراپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کادنیا میں لوہا منوایاہے،جرائم کی روک تھام کیلئے پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کااستعمال خوش آئندہے جس سے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی۔
