گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے،کراچی کامقدمہ لڑنے کی نہیں ،فیصلے کی ضرورت ہے،کراچی کا مقدمہ تو کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا مقدمہ ایم کیو ایم سے بہتر کوئی نہیں لڑ سکتا،صنعتکار بجلی مانگ رہا ہے تو کیا غلط ہے،آج بھی اس شہر کے 80فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم
وفاقی حکومت میں ہماری شمولیت ہے،ہمارےپاس 2وزارتیں ہیں،ایم کیو ایم نے وفاق سے کراچی کیلئے40ارب روپے حاصل کر لیے، 20ارب روپے ٹرانسفر ہوگئے ہیں۔
میں صرف وہ بات نہیں کروں گا جو زبانی کلامی ہو،مصطفیٰ کمال نے کے تھری کےتحت 10کروڑ گیلن پانی کراچی کو دیا،کے فور سے26کروڑ گیلن پانی چاہئےتو اگلا میئر کراچی ایم کیو ایم کا منتخب کرنا پڑےگا۔
آئیں مل کر کے فور کو آگے بڑھاتے ہیں،ویسے مائی کراچی لیکن پیسہ خرچ کرنے کی بات آئے تو کہتے ہیں وائے کراچی۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوگرفتارکرلیاگیا
انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو ہم نے دھول چٹائی ہے، خطے میں پاکستان کی بالادستی قائم ہوچکی ہے،میں تمام فورسز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں،جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں،ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں،بھارت ہماری سالمیت پر ہاتھ اٹھائےگا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی،گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں۔
