پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ایران کے تاجروں کے درمیان بی ٹو بی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ علاقائی تجارت وقت کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کیساتھ روابط اہم ہیں،تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوام روابط کی علامت بھی ہے۔
پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹرز کی رپورٹ سامنے آ گئی
ایرانی وزیر تجارت محمد اتابک نے کہا کہ تاجروں کے درمیان اعتماد خوش آئند ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان اورایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
فریقین نے پاکستان اورایران کے درمیان تجارتی راہداریوں کے بھرپور استعمال پرزور دیا، دو طرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
بی ٹی بی اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر دو طرفہ اتفاق کے ساتھ ساتھ زراعت، توانائی، مویشی پالنے اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پر بات چیت بھی کی گئی۔
