دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی برابر کر دی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز کا ہدف دیا۔
امریکہ کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں اوپننگ جوڑی جلد پویلین لوٹ گئی، صائم ایوب 7 رنز اور صاحبزادہ فرحان 3 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بنے، محمد حارث 4 رنزاور فخرزمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کی اننگزکا مثبت پہلو نوجوان بلے بازحسن نواز کی جارحانہ اننگز تھی جنہوں نے 40 قیمتی رنز بنائے وہ ہولڈرکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف صفرپرآؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز صرف 2 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 130 رنز پرگری جب محمد نواز آؤٹ ہوئے اور نویں وکٹ حسن علی کی گری وہ 8 رنز بنا کرجوزف کی گیند پراینڈریو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 21، گوداکیش موتی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی لیکن جیسن ہولڈر نے 10 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے میچ جیت کر سیریز بھی ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ سفیان مقیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
