امریکی صدرکے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف آج روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے۔
نیٹومیں امریکی سفیرمیتھیو وِٹیکرکے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد یوکرین پر جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات میں پیشرفت کی کوشش ہے۔
کمبوڈیا کا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحادیوں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی روس پردباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ ماسکو کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو امن معاہدے کے لیے جو 50 روز کی مہلت دی تھی، اسے کم کرکے اب صرف 10 دن کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ روس پر سفارتی دباؤ کو تیز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ یوکرین تنازع کے ممکنہ حل کے لیے ایک نیا سفارتی باب ثابت ہو سکتا ہے، تاہم روس کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
