اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم ،سرائے عالمگیر، چکوال سے شانگلہ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکٹراسکیل پرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزاسلام آباد روات سے 15 کلو میٹر دور جنوب مشرق جبکہ 10 کلومیٹرزیر زمین گہرائی میں تھا۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ اچانک آنے سے شہری خوفزدہ ہو کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہرنکل آئے، جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈزپرمشتمل تھا مگراس کی شدت نے مختلف علاقوں میں خوف کی فضا پیدا کردی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ریسکیو ادارے الرٹ کردیے گئے ہیں اورمتعلقہ حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
