اسلام آباد: حکومت نے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر دے دیا۔
ترجمان وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے چینی کی درآمد کا آرڈر دیا گیا۔ اور چینی کی درآمد ٹینڈر کھلنے کے بعد حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ چینی کی پہلی کھیپ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچے گی۔ جس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور قیمتوں میں توازن کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو پرامن احتجاج ہو گا۔ اور ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجہ
ترجمان کے مطابق متعلقہ حکومتی کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا۔ اور درآمد شدہ چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں توازن آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
