اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پرامن احتجاج ہو گا۔ اور ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو کسی کو اسلام آباد نہیں بلایا گیا۔ اور ہمارا احتجاج صرف گلی کوچوں تک محدود ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت اپنے اپنے صوبوں میں اپنے اپنے طریقے سے احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر تحریک شروع کرنے کا اعلان
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی سزاؤں اور نااہلی کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ اور اپیل کے آگے کسی قسم کا بھی فیصلہ کھڑا نہیں رہ سکے گا۔
