بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی ایشیاء کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت جسپریت بمرا کا ایشیاء کپ میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ بمرا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر فوکس کریں گے۔
جسپریت بمرا نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی، انہوں نے پہلے، تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا
دوسری طرف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے وینیو کا اعلان کر دیا گیا۔
ایشیا کپ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز ابوظہبی اور دبئی میں ہوں گے۔
پاکستان کے تینوں میچز دبئی میں ہوں گے۔ اور 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل کی میزبانی بھی دبئی کرے گا۔ سپر فور مرحلے کے 5 میچز دبئی اور ایک میچ ابوظہبی میں شیڈول کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت گروپ اے کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ یو اے ای اور عمان بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اسٹیج میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہو گا۔
