محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 4 سے 7 اگست تک موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں تغیانی کی پیش گوئی کردی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 4 اگست سے 7 اگست تک کشمیر قور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 اگست سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارش متوقع ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے۔
