حکومت نے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پرغیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کا غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہوگا، وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔
امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کافیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر کیاگیا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کیلئے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
