ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے ایشین باکسنگ کے پہلے انتخابی کانگریس اجلاس میں پاکستان کے خالد محمود بھارتی امیدوار کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرا کر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 14ستمبر کو ہو گا، شیڈول کا اعلان
صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلٸے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔
