کراچی، ڈیفنس کے علاقے میں وکیل کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 593/2025 کے تحت درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدامِ قتل اورانسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مسجد کے باہر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مرکزی ملزم سمیت مجموعی طورپر7 افراد کونامزد کیا گیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں قانونی برادری میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے، مزید پیش رفت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔
