واشنگٹن، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا، اگر یہ بات درست ہے تو یہ ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہوگی۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نہیں جانتا کہ یہ اطلاع درست ہے یا نہیں لیکن میری سمجھ کے مطابق بھارت اب روسی تیل کی خریداری بند کرچکا ہے۔
امریکی صدر کا روس کے قریب جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین جنگ کے تناظرمیں امریکہ روس پردباؤ ڈالنے کے لیے عالمی سطح پرتوانائی کی خرید وفروخت پرنظررکھے ہوئے ہے۔
تجزیہ کاراس بیان کو بھارت اورامریکہ تعلقات میں ایک اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
