اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، ایف سکس، ایف ٹین، جی سیون، ایف سیون، راول چوک اوربنی گالہ میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
جھنگ: دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، 30 سے زائد دیہات زیرِ آب آنے کا خدشہ
راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، شمس آباد اور ڈبل روڈ میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریزاوراحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے لیے عملہ متحرک کر دیا ہے۔
