بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
امریکی صدر کا روس کے قریب جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
علاوہ ازیں کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔
لاہور سے راولپنڈی آنے والی اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں، پوری قوم کی جنگ ہے،دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
صوبے میں امن کے قیام کیلئے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں،سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،صوبے میں ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
