وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کااعلامیہ مضحکہ خیز ہے،جب ہمیں حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا،تحریک انصاف والے کہہ رہے تھے پاکستان دیوالیہ ہوجائےگا،یہ لوگ تو شرطیں لگاتے تھے کہ پاکستان کب ڈیفالٹ کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے،پاکستان کی ترقی تحریک انصاف والوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔
سندھ پولیس کے 6کانسٹیبلز سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیکر اے ایس آئی منتخب
وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافہ کیا اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کیا،اسٹاک ایکس چینج ہر روز ریکارڈ قائم کررہی ہے،اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید کرتی ہے،حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خاندان رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھتا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر اپنے خاندانی اثاثوں سے متعلق بھی قوم کو بتائیں،ایرانی صدر کل پاکستان آرہے ہیں،جب بھی کسی ملک کا سربراہ پاکستان آتا ہے یہ لوگ اس کو سبوتاژ کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،یہ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں،اپوزیشن والے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،ان لوگوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی پریس کانفرنس ناکام پریس کانفرنس تھی،پریس کانفرنس میں 190ملین پاونڈ کا بھی ذکر کرتے،ان کے لیڈر نے 190ملین پاؤنڈ کا پاکستان کی تاریخ کا میگا کرپشن اسکینڈل کیا۔
ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف اعلان کے بعدایشیائی مارکیٹوں میں مندی
پی ٹی آئی دور میں دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے گئے،ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا،اپوزیشن کے پاس پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
کاش یہ لوگ ذاتی سیاست کی بجائے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بات کرتے،9مئی کےکیسز میں ملزمان کا شفاف ٹرائل ہوا،فیصلے میرٹ پر ہوئے، سانحہ کے ناقابل تردید شواہد موجودہیں۔
9مئی کو حساس تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے گئے،ناکامی پی ٹی آئی والوں کا مقدر ہے،ملک مزید آگے بڑھے گا۔
