امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لئے نئی ڈیڈلائن دے دی ہے۔
ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو حکومت کے پاس اب صرف 8 اگست تک کا وقت ہے، روس نے پیشرفت نہ کی تو اضافی ٹیرف اور پابندیاں عائد ہوں گی۔
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آج غزہ روانہ ہوں گے
امریکی صدر نے روس کو جنگ بندی کے اقدامات کرنے کے لئے ابتدائی طور پر 14 جولائی کو 50 دن کی مہلت دی تھی، تاہم اب انہوں نے ڈیڈلائن میں تبدیلی کرتے ہوئے 8 اگست کی حتمی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
