لاہورسینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔
ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
این اے 129 ضمنی انتخاب،خواجہ سعد رفیق کی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) 11 اگست تک مکمل کی جائے گی، جمع کاغذات پراپیلیں 12 سے 16 اگست تک دائرکی جا سکیں گی اپیلوں پرفیصلے 20 اگست تک کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست جبکہ کاغذات واپس لینے کیلئے 25 اگست تک کی مہلت دی جائے گی، انتخابی نشان 26 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔
