وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے اوروہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ خطے میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں دہشت گردی کے لیے سو سے زائد سفارت خانے کھولے تھے جن کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانا تھا۔
خیبرپختونخوا سے مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے اوروہ جلد یہ تمام شواہد فیٹف (FATF) کے سامنے پیش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف فیٹف کو خط لکھا جا رہا ہے بلکہ وہ خود بین الاقوامی فورمز پرجا کر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بے نقاب کریں گے، پاکستان کے دفاعی ادارے اورعوام سب متحد ہیں اوررہیں گے۔
