ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سفر کی کوشش ناکام دی ، 7 مسافر آف لوڈ کردئیے گئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر وزٹ ویزہ پر آذربائیجان جا رہے تھے،امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر مشکوک قرارپائے،ملزمان سے ابتدائی تفتیش کےمطابق انہوں نے باکو سے ترکی، لیبیا اور اٹلی جانا تھا۔
میانمار میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا
مسافر یورپ پہنچنے کے لیے سمندر کے راستے استعمال کرنا چاہتے تھے،ایجنٹوں سے 20 سے 45 لاکھ روپے فی کس میں ڈیل طےہوئی تھی۔
تمام مسافر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردئیے گئے ،کارروائیاں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا حصہ ہیں۔
