پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست جب کہ دوسرا میچ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان 30 اگست کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں کل 7 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کھیل کر قومی اسکواڈ یو اے ای میں ہی قیام کرے گا۔قومی اسکواڈ ٹرائی نیشن سیریز کے بعد ایشیا کپ کیلئےیو اے ای رکے گا۔
ایشیا کپ سے پہلے پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کھیلے گا، محسن نقوی
سلیکشن کمیٹی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کا اعلان ایک ساتھ ہی کرے گی۔ٹرائی نیشن سیریز کے تمام میچز شارجہ میں ہونے کا امکان ہے۔
