ایل پی جی کی قیمت میں اگست کیلئے 17روپے 74پیسے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے ۔
اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 215روپے 36پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے ۔
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے
آئندہ ماہ کیلئے ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا، نئی قمیت 2541روپے 36پیسے ہوگی،جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2750روپے 60پیسے تھی۔
واضح رہے آج شب اوگرا نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی کرنا ہے ۔
