واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آئندہ ساڑھے 3 سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا کے قائم مقام سربراہ شان ڈفی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے۔ جس میں لینڈنگ نہیں ہو گی۔ لیکن اس کے بعد تقریباً ایک سال کے اندر ہم چاند پر لینڈ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے قبل مکمل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری تجارتی ٹیم بھارت سے مایوس ہے، امریکی وزیر خزانہ
شان ڈفی نے کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاکہ وہاں مستقل قیام ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاند پر ٹھہریں گے۔ اور جو کچھ ہم چاند پر سیکھیں گے وہی تجربات ہمیں مریخ تک لے جانے میں مدد دیں گے۔
