امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر ایک اچھا کردار ادا نہیں کر رہا، امریکی تجارتی ٹیم بھارت سے مایوس ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہونے والا ہے، جو بھی ہوگا یہ بھارت پر منحصر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی سخت مذاکرات کار ہیں، ہم نے چینی وفد پر کافی دباؤ ڈالا، ہمارے پاس معاہدے کی بنیاد موجود ہے۔
پاک امریکا تجارتی معاہدہ، پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف میں کمی آئے گی، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ آج ٹرمپ سے چین کے ساتھ 12 اگست کی ڈیڈ لائن رکھنے پر بات کروں گا، یقین ہے کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
بولے کہ ہم نے جنوبی کوریا کے معاہدے میں بہت سے غیر ٹیرف تجارتی رکاوٹیں ختم کر دیں۔
