پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 میچز ہوئے ہیں، ان میں پاکستان نے 15 میں فتح حاصل کی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تین میچ بے نتیجہ رہے۔
دائیں کندھے کی انجری،انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس آخری ٹیسٹ میچ سے باہر
اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک پاکستان کے خلاف تین فتح ہی حاصل کر سکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج پہلا میچ ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں اب شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
