حکومت نے بیرون ملک سے آن لائن شاپنگ پرعائد 5 فیصد ٹیکس ختم کردیا ہے۔
آن لائن شاپنگ پرعائد ٹیکس ختم کرنے سے متعلق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آن لائن کوئی بھی چیز منگوانے پر ڈیجیٹل ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔
زرعی آمدن پر ٹیکس، کاشتکاروں کی گندم کی کاشت روکنے کی دھمکی
نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن شاپنگ پرعائد ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے، اس سے قبل ایف بی آر نے اس ٹیکس سے سالانہ 40 ارب روپے آمدنی کا اندازہ لگایا تھا، تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل ٹیکس کے خاتمے سے گوگل، ٹیمو، ایمازون اور دیگر بڑی امریکی و چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو واضح فائدہ پہنچے گا۔
