بھارتی حکومت کا ٹرمپ ٹیرف پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت پر امریکی صدر کے بیان کا نوٹس لیا گیا ہے، حکومت قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
وزارت فوڈ اور ٹریڈنگ کارپوریشن نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیا
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ٹیرف نہ دیا تو اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھار ت امریکا سے بھاری ٹیرف لیتا ہے،اب نہیں لے گا۔ تجارتی معاہدوں کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
دائیں کندھے کی انجری،انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس آخری ٹیسٹ میچ سے باہر
ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست آخری تاریخ ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
