لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے، جس پر وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس آیا جس پر نوٹس ہوا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے کسی کو خود سے نااہل نہیں کر سکتا، موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے درخواست گزار کو نااہل کیا۔
این اے 66 ،129 اور پی پی 87 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
بعد ازاں عدالت نے جمشید دستی کی استدعا پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرتے ہوئے ضمنی انتخابات روک دیئے اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی معطل کر دی۔
