قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں ، ہم نے سینیٹ انتخابات کیلئے جو اسٹریٹجی بنائی تھی بالکل ٹھیک تھی، اپوزیشن کو اضافی نشست نہیں دی گئی۔
چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھاؤ ، علی امین گنڈاپور
ان کا کہنا تھا کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آ سکتے ہیں ، محمود اچکزئی کی سربراہی میں گرینڈ الائنس کا اجلاس جلد ہو گا، جس میں احتجاج کیلئےحتمی لائحہ عمل طے کریں گے۔
