پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مشعال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت ہائبرڈ جنگ کو بڑھا رہا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پارٹی کے دیگر امیدواروں جن میں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد شامل ہیں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خواتین کی نشست پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025ء کو ہو گا۔
