حکومت پاکستان نے فلسطین کی مصیبت زدہ عوام کے لئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے فلسطین کے لئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان دو کارگو طیاروں کے ذریعے بھجوائے گی، امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی۔
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
حکومتی اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور این ڈی ایم اے کی ٹیم اسلام آباد سے امدادی پیکیج کی ترسیل کی نگرانی کریں گے، جس کے بعد اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر امداد کی موثر ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔
حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔
