نئی دہلی، بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہرحیدرآباد کے علاقے ناگول میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے 25 سالہ نوجوان راکش اچانک گرپڑا اوردل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
راکش ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا کا بیٹا تھا وہ ناگول میں مقیم تھا اورایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
قومی جونیئراسکواش ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے دوستوں کیساتھ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا اچانک زمین پرگر گیا جس پرساتھی کھلاڑیوں نے فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے، جس میں راکش کے گرنے اوردوستوں کی جانب سے اسے بچانے کی بے چین کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
