روس کے مشرقی حصے میں ریکٹراسکیل پر 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زیرِزمین جھٹکوں کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی، جس سے ساحلی علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔
شمالی ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس
حکام نے ساحلی بستیوں میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے، زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات اورامدادی کارروائیوں پرنگاہ رکھی جا رہی ہے، صورتحال کے مطابق وارننگ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
