سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، سندھ کی 52 بلدیاتی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کردیے ہیں، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز اور حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔
کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی، جامشورو، مٹیاری، شکار پور اور کشمورمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 21 تا 23 اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 اگست کو جاری کی جائے گی۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنا پہلا الیکشن لاڑکانہ سے لڑنے کا اعلان کر دیا
ترجمان الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست تک ہو گی، آٹھ ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں،9 ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
سندھ کے 19 مختلف اضلاع میں 52 نشستوں کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو منعقد ہو گی، کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر انتخاب ہوگا۔
ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر بھی انتخاب ہوگا، ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی نمبر 1 اور 7 پر چیئرمین اور جرنل ممبر کی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ضلع کیماڑی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کی یوسی 8 میں وائس چیئر مین کی نشست پر الیکشن ہوگا۔
ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر ڈی آر اوز کے فرائض انجام دیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق و صوبائی انتظامیہ پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور سرکاری وسائل پر پابندی ہوگی۔
