سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو فٹنس سے متعلق ایک نہایت دلچسپ مگر موثر مشورہ دیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھانا کم کرو، 36 نان کھانے کی ضرورت نہیں۔ فٹنس کا اصل راز اعتدال میں کھانے اور خود پر کنٹرول رکھنے میں ہے، یہی اصول وہ خود بھی برسوں سے اپناتے چلے آ رہے ہیں۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا
واضح رہے فٹنس پاکستانی کھلاڑیوں کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے ، اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تھے ۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
