غزہ کے لئے امداد لے جانے والے کارکنوں کی اسرائیلی بحریہ کی حراست میں بھوک ہڑتال کردی۔
گزشتہ دن اسرائیلی بحریہ نے غزہ میں انسانی امداد لے کر جانے والی کشتی پرسمندر میں دھاوا بول کر سوار 19 انسانی حقوق کے کارکنوں کوحراست میں لے لیا تھا، 14 بین الاقوامی کارکن شامل ہیں، جنہوں نے گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال کا آغازکردیا ہے۔
نیتن یاہو ظلم بند کریں، غزہ میں بھوک کا خاتمہ اخلاقی اور انسانی فرض ہے، وزیراعظم اسپین
انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق یہ کارکن اقوام متحدہ کی منظوری کے تحت امدادی سامان لے کرغزہ جا رہے تھے، جب اسرائیلی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی کشتی کوروک لیا۔
ذرائع کے مطابق 14 کارکنوں نے اسرائیلی حراست کو قانونی طورپرچیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 5 افراد نے ملک بدری پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔
بین الاقوامی اداروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے گرفتاریوں پرشدید تشویش کا اظہارکیا ہے اوراسرائیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
