امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکے درمیان غزہ کی بگڑتی صورتحال پراہم گفتگو، دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی، امدادی سرگرمیوں اورانسانی بحران سے نمٹنے پراتفاق کیا۔
امریکی صدرٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پرمدد کررہے ہیں، اور 60 ملین ڈالر خوراک کی صورت میں فراہم کر چکے ہیں۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا دور مکمل
امریکا غزہ میں فوڈ سینٹرز قائم کررہا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے کھلے رہیں گے انہوں نے زوردیا کہ “ہم چاہتے ہیں کہ غزہ کے بچوں تک خوراک پہنچے اوران کی جانیں بچائی جا سکیں۔”
انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ کی صورتحال دہائیوں سے خراب ہے اورجنگ بندی میں مشکلات درپیش ہیں تاہم امریکا عملی اقدامات کررہا ہے، ہم اسرائیلی وزیراعظم سے بھی رابطے میں ہیں اورکئی منصوبے زیرغور ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا کہ غزہ میں بھوک کے شکاربچوں کی تصاویرناقابلِ بیان ہیں، ہم سیزفائرکے لیے کوشاں ہیں، امداد کی فراہمی کے لائحہ عمل اوراس کے بعد کی حکمت عملی پربھی بات چیت ہوئی ہے۔
