عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
پیر کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر بڑھ کر 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 0.34 ڈالر اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
تیل کی قیمت مزید کم کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاہدہ قریب ہے، ٹرمپ
دوسری جانب یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹیرف معاہدے کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔
