گزشتہ سال ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں بھی کمی ہوئی،وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ ہوا،ترسیلات زر 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئیں۔
پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے،احسن اقبال
برآمدات میں 4.2 فیصد اور درآمدات میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد سے کم ہوکر 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،14سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، گزشتہ مالی سال ملکی مجموعی مالی ذخائر 19.9 ارب ڈالر تک رہے۔
ایف بی آر محصولات میں گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا،نان ٹیکس آمدنی میں 62.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ مالی سال مالیاتی خسارے میں 18.34 فیصد کی کمی آئی۔
پنجاب اسمبلی:اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اورشیخ امتیاز 15 نشستوں کیلئےمعطل
زرعی اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں بھی اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے کی کمی آئی۔
