پی ڈی ایم اے پنجاب نے 24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ میں بارش و بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، مون سون بارشوں کا 5 واں سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا،جو31جولائی تک جاری رہے گا۔
اسحاق ڈار کے رکن شوگرایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبر درست نہیں،عطاتارڑ
بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث حادثات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں 152افراد جاں بحق ، 539 زخمی ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ رواں مون سون سیزن کے دوران 210 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے،منگلا ڈیم میں 56 فیصد اورتربیلا ڈیم میں 85 فیصد پانی موجود ہے۔
سونا 100روپےسستا،فی تولہ3لاکھ 56ہزار300 روپےکا ہوگیا
دریائے سندھ میں کالا باغ، تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
