ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی امن عامہ ایکٹ کے تحت سزا معطل کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، چاروں ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف، آمنہ علی اور زاہد ڈار عدالت پیش ہوئے۔
پولیس حملہ کیس ، شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عمران خان بھی طلب
عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ کی 20 ، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے چاروں ملزمان کوتھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6،6 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔
