پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں۔ اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔
رپورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتی، سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال ہو گئی، اسحاق ڈار
آڈٹ رپورٹ نے محکمے کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔ محکمے نے 200 سے زائد گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی تھیں۔ اور یہ سال 2007 سے 2021 تک لائیو اسٹاک پروجیکٹس کے لیے خریدی گئی تھیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم کا کہنا تھا کہ میں نے تمام گاڑیوں کو جمع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اور گاڑیوں کی ریکوری کے لیے سیکرٹری لائیو اسٹاک نے تمام محکموں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
